’آگے موت ہے، جو آنا چاہتا ہے آ جائے:‘ کرک میں شدت پسندوں سے لڑتے ہوئے جان گنوانے والے ڈی ایس پی عمران الدین کون تھے؟ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں سی ٹی ڈی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس عمران الدین شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں اپنے تین ساتھیوں، ایس ایچ او افضل اعوان، سی ٹی ڈی اہلکار کاظم اور بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکار امجد سمیت جان کی بازی ہار گئے ہیں۔